ڈی سی دیر لوئر نے بلامبٹ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

جمعہ 19 اپریل 2024 17:08

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر دیر پائین واصل خان نے بلامبٹ میں موسم بہار شجرکاری مہم کے تحت پودہ لگایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی نے عوام الناس ماحولیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کو کو کم کرنے کے لئے ذیادہ سے ذیادہ پودے لگانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو گلوبل وارمنگ سے متاثرہ ہوا,مزید کہا کہ ڈویژنل فارسٹ افسر شاہد نور خٹک کے زیرنگرانی موسم بہار شجرکاری مہم 2024 کے دوران دیر پائین کے مختلف علاقوں میں تقریبا 75000 پودے لگائے جائیں گے .تمام محکمہ جات کو ہدایت دئ گئی ہیں کہ پہاڑی علاقوں کے ساتھ ساتھ ، سرکاری دفاتر، سکولوں، کالجوں، سپورٹس گروانڈز کے خالی جگہوں ، گرین بیلٹ سیٹنگ ایریاز اور سڑکوں کے کناروں میں صدا بہار پودے لگاے جائیں ۔

\378

متعلقہ عنوان :