چینی پیپلز لبریشن آرمی کی انفارمیشن سپورٹ فورس کا قیام

چینی صدر کی جانب سیفوجی پرچم کی حوالگی اور مبارک باد

جمعہ 19 اپریل 2024 20:19

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) چینی پیپلز لبریشن آرمی کی انفارمیشن سپورٹ فورس کے قیام کی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے فوجی پرچم انفارمیشن سپورٹ فورس کے حوالے کیا اور خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور مرکزی فوجی کمیشن کی طرف سے انفارمیشن سپورٹ فورس کے تمام افسران اور جوانوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔

جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ انفارمیشن سپورٹ فورس کا قیام چینی خصوصیات کے حامل جدید عسکری نظام کو بہتر بنانے کے لئے ایک تزویراتی اقدام ہے ، جو قومی دفاع اور مسلح افواج کو جدید بنانے میں تیزی لانے اور نئے دور میں پیپلز آرمی کے مشن اور کاموں کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے کے لئے عظیم اور دور رس اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ انفارمیشن سپورٹ فورس مسلح افواج کی ایک نئی تشکیل شدہ اسٹریٹجک فورس ہے، جو نیٹ ورک انفارمیشن سسٹم کی مجموعی تعمیر اور اطلاق کے لئے ایک کلیدی حمایت ہے، اور چینی افواج کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور جدید جنگیں جیتنے میں اہم مقام رکھتی ہے اور بھاری ذمہ داری انجام دیتی ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ فوج کے مشترکہ آپریشنز کے نظام کو مزید گہرائی سے ضم کیا جائے، معلومات کی حمایت کو درست اور موثر طریقے سے انجام دیا جائے، تمام سمتوں اور شعبوں میں عسکری جدوجہد کی خدمت اور حمایت کی جائے، اور پارٹی اور عوام کی طرف سے دئے گئے تمام فرائض کو ثابت قدمی کے ساتھ پورا کیا جائے۔چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے فیصلے کے مطابق نو تشکیل شدہ انفارمیشن سپورٹ فورس مرکزی فوجی کمیشن کی براہ راست قیادت اور کمانڈ کے ماتحت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :