ضلع شیرانی میں طوفانی بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی

جمعہ 19 اپریل 2024 20:38

شیرانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) ضلع شیرانی میں طوفانی بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی۔تفصیلات کے مطابق ضلع شیرانی کے علاقے مانی خواہ، سرلکی، استشئی اور متصل علاقوں میں تیز آندھی اور گن گرج کے ساتھ موسلادھار طوفانی بارش اور ژالہ باری نے پورے علاقے کو لپیٹ میں لیا ہے۔

(جاری ہے)

بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ طوفانی بارش کی وجہ سے کچے مکانات منہدم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جب کہ تیز آندھی کی وجہ سے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ علاقے کے رہائشیوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ فوری طور پر ایکشن لے کر متاثرہ علاقے کا دورہ کریں۔