ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی جانب سے جرائم کے خاتمے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر ایک تھانہ کے سٹاف کے ساتھ میٹنگ کا سلسلہ جاری

جمعہ 19 اپریل 2024 19:40

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی جانب سے ضلع سے مختلف قسم کے جرائم کے خاتمے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر ایک تھانہ کے سٹاف کے ساتھ میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور نے تھانہ لاری اڈہ کے عملے، ایس ایچ او، تفتیشی عملے، محرر سٹاف اور کیو آر ٹیم کے انچارج کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں تھانہ کی حدود میں مجموعی کرائم اور پولیس کارروائیوں کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ ڈی پی او نے منشیات فروشوں کے خلاف لسٹوں کے مطابق کارروائی کرنے، مفرور ملزمان کی ہسٹری شیٹس تیار کرنے اور چوروں کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لئے افسران کو ہدایات جاری کیں۔\378

متعلقہ عنوان :