عالمی بینک کا سعودی عرب میں نالج سینٹر قائم کرنے کے عزم کا اظہار

ہفتہ 20 اپریل 2024 09:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ورلڈ بینک گروپ اورقومی مسابقتی سینٹر اور نے سعودی عرب میں نالج سینٹر قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ایس پی اےکے مطابق اس موقع پر وزیر تجارت اور قومی مسابقتی مرکز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی اور امریکا میں متعین سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان، ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا اور گروپ کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سعودی وزیر تجارت نے بتایا کہ مجوزہ نالج سینٹر سے مسابقتی شعبوں میں علاقائی اورعالمی سطح پر تعاون کی راہیں ہموار ہوں گی۔نالج سینٹر ( دانش کدہ ) کی کمیٹی مختلف سرکاری وزارتوں اور اداروں کے ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں وزارت خزانہ، اقتصادیات اور وزارت منصوبہ بندی شامل ہے۔نالج سینٹر کے ذریعے کاروباری اور معاشی ترقی کےلئے مثالی خدمات انجام دی جائیں گی، جس کا مقصد کاروباری امور کو مزید آسان بنانا ہے۔خیال رہے سینٹر کے قیام کی تقریب کے اعلان کے موقع پر وزیر تجارت ماجد القصبی کے ساتھ ورلڈ بینک کے گروپ کے صدر اور دیگر سینئر ماہرین نے بھی خصوصی ملاقاتیں کیں جس میں تجارت کے فروغ اور کسٹم معاملات کے حوالے سے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔