پانڈا ڈپلومیسی، چین 2 پانڈا امریکا بھیجے گا

امریکا اور چین کے درمیان 1972 سے پانڈا ڈپلومیسی جاری ہے،غیرملکی میڈیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 11:41

پانڈا ڈپلومیسی، چین 2 پانڈا امریکا بھیجے گا
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) چین کی جانب سے دو پانڈا امریکا بھیجے جائیں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ بڑے پانڈا سان فرانسسکو شہر کے چڑیا گھر میں رہیں گے۔امریکا کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل 1984 اور 1985 میں عالمی دورے کے حصے کے طور پر سان فرانسسکو کے چڑیا گھر میں عارضی طور پر چین سے بڑے اور صحت مند پانڈے آچکے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق فروری میں اعلان کیا گیا تھا کہ چین سان ڈیاگو چڑیا گھر میں 2 بڑے پانڈا بھیجے گا۔امریکی شہر سان فرانسسکو کے میئر کا کہنا تھا کہ ہم پرجوش ہیں، یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے شہر کو پہلی بار طویل وقت کے لیے پانڈوں کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔واشنگٹن کے چڑیا گھر میں موجود 3 بڑے پانڈا گزشتہ سال نومبر میں چین واپس بھیجے گئے تھے جنہیں کئی سال پہلے چین سے منتقل کیا گیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان 1972 سے پانڈا ڈپلومیسی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :