پاکستان سمیت دنیا بھرمیں 23 اپریل کو عالمی یومِ کتاب منایا جائے گا

ہفتہ 20 اپریل 2024 12:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 23 اپریل کو عالمی یومِ کتاب منایا جائے گا۔اقوام متحدہ کے تعلیم، سائنس اور ثقافت کے ذیلی ادارے (یونیسکو )کے زیر اہتمام عالمی یومِ کتاب تقریباً بیس برسوں سے ہر سال منایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جدید ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ کے دور میں کتب بینی کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں یہ دن کلیدی کردار کا حامل ہے۔ عالمی یوم کتب کی مناسبت سے ملک بھت میں مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عام آدمی کو کتاب اور کتب بینی کی اہمیت سے روشناس کرایا جا سکے۔