دبئی میں 21 ویں ایشین انڈر 20 اتھلیٹیکس چیمپیئن شپ24 اپریل سے منعقد ہوگی، فیصل آباد کے کوچ مجاہد شاہ قومی ٹیم کا حصہ ہونگے

ہفتہ 20 اپریل 2024 14:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) دبئی میں 21 ویں ایشین انڈر 20 اتھلیٹیکس چیمپیئن شپ24 اپریل سےمنعقد ہوگی،ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج فیصل آباد کے انچارج سپورٹس مجاہد شاہ اتھلیٹکس ٹیم کے ساتھ ملک کی نمائندگی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق 21 ویں ایشین انڈر 20 اتھلیٹیکس چیمپیئن شپ 24تا 27 اپریل تک دبئی میں منعقد ہوگی۔پاکستان کی اتھلیٹکس ٹیم اس ایونٹ میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج کے کوچ مجاہد شاہ اتھلیٹکس ٹیم کے ساتھ بطور کوچ شرکت کریں گے۔ ان کی شرکت سے ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج فیصل آباد کو عالمی سطح پر ملک و قوم کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔پاکستان سے اتھلیٹکس ٹیم 22 اپریل کو روانہ ہو گی۔اس ایونٹ میں عالمی شہرت یافتہ جیو لین تھرور ارشد ندیم حسین بھی ایونٹ میں خصوصی شرکت کریں گے۔ مجاہد شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ وہ فیڈریشن کے شکر گزار ہیں انہیں عالمی سطح پر ملک و قوم کی نمائندگی اور خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :