پاکستان میں حکومتوں کو بنانے یا گرانے میں سعودی عرب کا کبھی کردار نہیں رہا ‘ ساجد میر

مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ دو ہفتے کے دور ے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے

ہفتہ 20 اپریل 2024 15:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر دو ہفتے کے دور ے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے ساجد میر نے کہا کہ پاکستان میں حکومتوں کو بنانے یا گرانے میں سعودی عرب کا کبھی کردار نہیں رہا ،پی ٹی آئی کے رہنما کی طرف سے رجیم چینج آپریشن میں سعودی مداخلت کا الزام ملک دشمنی کے مترادف ہے ،اس طرح کی الزام تراشی ملکی مفاد کے منافی اور نقصان دہ ہے ۔

انہوںنے کہا کہ سعودی عرب کا رشتہ پاکستانی عوام سے ہے جن سے وہ بے حد پیار کرتا ہے ، سعودی عرب پاکستان کو اندرونی معاملات میں کبھی مداخلت کی ضرورت نہیں رہی ، سعودی عرب اورپاکستان برادرملک ہے اوردونوں کا آپس میں گہرا اور مضبوط رشتہ قائم ہے،سعودی عرب ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے کام آیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی شراکت اور تعاون کی راہیں کھل رہی ہیں اور حالات ٹرن لے رہے ہیں۔