اسرائیل کا شام پرراکٹ حملہ،معمولی نقصان کی اطلاع

اسرائیل نے فلسطین کے شمال سے شام کے جنوبی علاقے میں نصب فضائی دفاعی نظاموں پر راکٹ حملہ کیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 16:49

اسرائیل کا شام پرراکٹ حملہ،معمولی نقصان کی اطلاع
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) اسرائیل کی جانب سے شام کی جنوبی سرحدوں پر بشار الاسد فورسز کے فضائی دفاعی نظاموں والے علاقے کے متعدد مقامات پر راکٹ حملے کئے گئے ۔

(جاری ہے)

شامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رات 2 بج کر 55 منٹ پر ملک کے جنوبی علاقے کے بعض مقامات کو اسرائیلی فورسز نے راکٹوں سے نشانہ بنایا۔اسرائیل نے فلسطین کے شمال سے شام کے جنوبی علاقے میں نصب فضائی دفاعی نظاموں پر راکٹ حملہ کیا ۔ حملے کے باعث مادی نقصان ہوا جبکہ اسرائیلی حکام کا حملے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔