آئی ایم ایف بورڈ نے 29 اپریل تک کا شیڈول جاری کردیا، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں

پاکستان کی آئی ایم ایف سے 6 سے 8 ارب ڈالر کے اگلے بیل آؤٹ پیکج کے لیے باضابطہ درخواست

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:04

آئی ایم ایف بورڈ نے 29 اپریل تک کا شیڈول جاری کردیا، پاکستان ایجنڈے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 29 اپریل تک اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 سے 8 ارب ڈالر کے اگلے بیل آؤٹ پیکج کے لیے باضابطہ درخواست بھی کردی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پاکستان نے آئندہ ماہ مئی میں آئی ایم ایف کا ریویو مشن پاکستان بھجوانے کی درخواست بھی کی ہے تا کہ آئندہ 3 برس کے لیے بیل آئوٹ پیکج کی تفصیلات طے ہوسکیں۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 29 اپریل تک اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ گزشتہ ماہ 20 مارچ کو طے پایا تھا۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی، آخری قسط کی حتمی منظوری کے ساتھ ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :