پاکستان ریلویز نے لاہور نارووال سیکشن پر سکھ یاتریوں کیلئے سفاری ٹرین چلا دی

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) پاکستان ریلویز نے سکھ یاتریوں کیلئے لاہور نارووال سیکشن پر سفاری ٹرین چلادی ۔ترجمان کے مطابق سفاری ٹرین3 کوچز، دو انسپیکشن کوچز اور ایک پاور وین پر مشتمل ہے جسے سٹیم لوکوموٹیو کی مدد سے چلایا گیا جو ریلوے کے پرانے دور کی عکاسی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سفاری ٹرین لاہور،نارووال کے درمیان صرف ایک دن کیلئے چلائی گئی ہے جسے روایتی انداز میں خوبصورتی سے سجایا گیا۔ لاہور ریلوے سٹیشن سے افسران نے ٹرین کو روانہ کیا، سفاری ٹرین چلانے پر سکھ یاتریوں نے ریلوے اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہورکی ہدایت پر مہمان سکھ یاتریوںکو بذریعہ ٹرین آمدورفت تمام ممکنہ سہولیات دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :