سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافہ سے دو لاکھ 52 ہزار 200 سو روپے تک بڑھ گئی

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:23

سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے  اضافہ سے دو لاکھ 52 ہزار 200 سو روپے   تک   ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,500 روپے کا اضافہ ہوا اور ہفتہ کو فی تولہ سونا 252,200 روپے پر فروخت ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری دن قیمت 250,700 روپے رہی تھی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 1,286 روپے اضافے سے 214,935 روپے سے بڑھ کر 216,221 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 197,024 روپے سے بڑھ کر 198,202 روپے ہو گئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,780 روپے اور 2,383.40 روپے پر مستحکم رہی۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے سے 2400 ڈالر سے بڑھ کر 2411 ڈالر ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :