ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ، پی سی پی چیئرمین کا میڈیا کوڈ آف ایتھکس کے امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر نے پریس کونسل آف پاکستان (پی سی پی)کے چیئرمین ارشد خان جدون سے میڈیا کے ضابطہ اخلاق اور آزادی صحافت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران، سی پی سی کے چیئرمین نے سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

ارشد جدون نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو پریس کونسل آف پاکستان کی کارکردگی اور کردار کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پی سی پی ملک میں آزادی صحافت کو یقینی بنانے جبکہ جھوٹی اور من گھڑت خبروں کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے جھوٹی اور من گھڑت خبروں کو روکنے کے لیے پی سی پی کی کوششوں میں اپنے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔انہوں نے ملک میں میڈیا کے شعبہ میں دونوں اداروں کے درمیان تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ عنوان :