جنڈ میں ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے اونچی آواز میں گانے لگا کر ڈانس پارٹی کرنے والے 18 افراد گرفتار

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:24

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) جنڈ میں ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے اونچی آواز میں گانے لگا کر ڈانس پارٹی کرنے والے 18 افراد گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تھانہ جنڈ پولیس کو اطلاع ملی کہ چند اشخاص شادی کے فنکشن میں ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے اونچی آواز میں گانے لگا کر ڈانس پارٹی کر رہے ہیں جس پر تھانہ جنڈ پولیس نے فوری طور پر ریڈنگ پارٹی تشکیل دے کر موقع پر ریڈ کیا تو موقع سے 18 ملزمان نورزمان ولد نور محمد، محمد اقبال ولد نواب خان، شکیل احمد ولد نور محمد، بلال احمد ولد ارشد محمود، محمد ثقلین ولد محمد اکرم، یاسر شہزاد ولد محمد رزاق، مدثر عباس ولد ظہیر احمد، غلام محمد ولد ہمیش گل سکنائے ناڑہ تحصیل جنڈ، خان زمان ولد خیرادین، میر زمان ولد خان زمان سکنائے کوہاٹ، وسیم عباس ولد محمد ایوب سکنہ فیصل آباد حال جنڈ اور 7 ڈانسرز کو گرفتار کرلیا ۔

ساؤنڈ سسٹم کو قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔