ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور کی ڈی ایف سیز کے ساتھ میٹنگ، جوڈیشل پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:27

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور کی زیر صدارت ضلع بھر کے ڈی ایف سیز کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمن نے میٹنگ کے دوران ڈی ایف سیز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، عدالتوں سے جاری سمن وارنٹ اور ان کی پولیس رولز کے مطابق تعمیل کو یقینی بنائیں، تھانہ جات میں ڈی ایف سیز کی گشت و دیگر ڈیوٹی کو ختم کر دیا گیا تاکہ عدالتی احکامات کی پیروی کو بروقت یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کار سرکار میں غفلت، لاپرواہی برتنے یا بوگس تعمیل کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :