ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان کا کوزہ بانڈہ تھانہ کا دورہ، تھانہ کا ریکارڈ، روزنامچہ، حوالات اور مالخانہ کو چیک کیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:29

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان نے تھانہ کوزہ بانڈہ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تھانہ کا ریکارڈ، روزنامچہ، حوالات اور مالخانہ کو چیک کیا۔ تھانہ میں شہریوں کی تمام شکایات کا میرٹ پر بروقت ازالہ کرنے اور اخلاق سے پیش آنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس ایچ او اور انوسٹی گیشن افسر کو میرٹ اور ٹیم ورک کے ذریعہ کام سرانجام دینے، تفتیشی امور کو جدید تیکنیکی و سائنسی بنیادوں سمیت مظلوم کی فوری دادرسی کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ایسی حکمت عملی اپنائی جائے کہ مجرم جلد سے جلد سلاخوں کی پیچھے ہوں، ہمیں تفتیش کے عمل کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ضلع بھر سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کیا جا سکے۔ تھانے آنے والے سائلین کے ساتھ اپنا رویہ مزید بہتر بنایا جائے تاکہ انہیں یہاں پہنچ کر سکون و اطمینان ہو، کسی کے ساتھ زیادتی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، تھانہ میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور سرکاری اسلحہ کی حفاظت اور دیکھ بھال کو مزید بہتر بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :