آر پی او کی جانب سے کھلی کچہری کاانعقاد

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:29

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) عوام کو انصاف کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارریجنل پولیس آفیسر سرگودہاشارق کمال صدیقی نے ریجنل پولیس آفس آنے والے شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری طورپر حسب ِضابطہ کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے اس موقع پر آئے شہریوں کے مسائل کو سُنا اورموقع پر متعلقہ افسران،تھانہ جات کے ایس ایچ اوز،تفتیشی افسران کو ہدایات جاری کیں۔آر پی او نے کہاکہ میرے دروازے آپکے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں آپ کو کوئی بھی مسلہ درپیش ہوتوفوری طورپرمجھ سے رابطہ کریں آپ کا مسلہ میرٹ پر حل کیا جائے گا۔اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن سرگودہا فرحان اسلم، تمام سرکلز کے سب ڈویژنل پولیس آفیسرز، تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اورتفتیشی افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :