ٹرالر سےتصادم میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:32

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کرٹرالر سےٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق 40 سالہ موٹر سائیکل سوار میاں خاں رینالہ بائی پاس پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ایک ٹرالر سے ٹکرا گیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائی کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :