Live Updates

وزیر خوراک کا فیصل آباد میں غیر معیاری اشیائے خورونوش بنانے و فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے فیصل آباد میں ناقص اور غیر معیاری اشیائے خورونوش بنانے و فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کیا۔ترجمان کیمطابق صوبائی وزیر کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے معروف ریسٹورانٹس،فوڈ پوائنٹس اور بازاروں میں چھاپے مارے،اس دوران قواعد کی خلاف ورزی پر 3 لاکھ کے جرمانے عائد ، سلاٹر ہائوس کو وارننگ جاری،ایک مقدمہ درج اورایک من سے زائد غیر معیاری گوشت ومچھلی تلف کی گئی۔

اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خوراک پنجاب کا کہنا تھا کہ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ وزیر خوراک نے بتایا کہ چھاپے کے دوران سٹوریج ایریا انتہائی گندا اور بدبودار ماحول کیساتھ پایا گیا جبکہ ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفیکیٹ بھی موجود نہیں تھے۔

(جاری ہے)

بلال یاسین نے بتایا کہ تیار خوراک پر تاریخ اجرا اور تنسیخ بھی درج نہیں تھی ، فریزر میں مردہ مکھیوں اور مچھروں کی بھرمار پائی گئی، انسپکشن کے دوران دیکھا گیا کہ پروسیسنگ ایریا میں کھلی نالیاں اور ٹوٹے فرش پر ایکسپائر اجزا سے خوراک کو تیار کیا جارہا تھا۔

انہوں نے کہاکہ پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزی پر جرمانے اور مقدمہ درج کروایا گیا۔ بلال یاسین نے کہا کہ شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی ہمارا مشن ہے، اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات