پیپلز بس سروس میں جعلی نوٹ چلانے والی خواتین کو قید کی سزائیں

مقامی عدالت نے خواتین کو پروبیشن افسر کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) کراچی کی مقامی عدالت نے پیپلزبس سروس میں جعلی نوٹ چلانے والی خواتین کو ایک ایک سال قید کی سزا سنادی۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر2خواتین کوایک ایک سال قیدکی سزا سنائی ہے ، عدالت نے خواتین کوپروبیشن افسرکے حوالے کرنے کاحکم دیدیا.ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کی عدالت نے دونوں خواتین کو ایک ،ایک سال کی سزا سناتے ہوئے خواتین کو 10 ، 10 ہزا رروپے کے مچلکوں پر رہا کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہا کہ امید ہے دونوں خواتین ایک اچھی شہر بن کر رہیں گی اور دوبارہ ایسا کام نہیں کریں گی۔ جبکہ عدالت نے برآمدہزارروپے کی6جعلی نوٹ اسٹیٹ بینک کودینے کاحکم دے دیا ۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ دونوں خواتین کا موقف تھا کہ ان کا غریب گھرانے سے تعلق ہے جبکہ ملزمہ فرحت ایک بیوہ عورت ہے۔ جعلی نوٹ چلانے کی سزا 7 سال ہے لیکن حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں خواتین کو ایک ایک سال کی سزا دی جاتی ہے۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ دونوں خواتین کو 21 جنوری 2023 کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :