صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:36

صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 22 اپریل کو ہونے والا سینیٹ اجلاس 25 اپریل بروز جمعرات سہ پہر چار بجے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سینٹ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت طلب کیا۔