خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت سے بجلی چوری کے معاملات پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کردی

بجلی چوری وفاقی حکومت کی نااہلی ہے اور بجلی چوری کے معاملے پر وفاق سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، بیرسٹر محمد علی سیف

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت سے بجلی چوری کے معاملات پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کردی۔ایک انٹرویومیں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ بجلی چوری وفاقی حکومت کی نااہلی ہے اور بجلی چوری کے معاملے پر وفاق سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کا اپنی نااہلی چھپانے کیلئے کے پی حکومت پرالزم لگانا غیرمناسب ہے، بجلی چوری ختم کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے تاہم لگتا ہے کہ اویس لغاری کو اپنی ذمہ داریوں کا پتا ہی نہیں۔

مشیر اطلاعات نے کہاکہ بجلی کے خالص منافع کی مد میں بقایاجات ادا کرنے کے بجائے ہم پر الزامات لگائے جارہے ہیں ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پہلے ہی تجویز دے چکے ہیں کہ ہمارے بقایات بجلی بلز میں ایڈجسٹ کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :