راولپنڈی،فلیٹ میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے لڑکی جاں بحق

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے فلیٹ میں پارٹی کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لڑکی جاں بحق ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایاکہ لڑکی کی شناخت حنا خان کے نام سے ہوئی جب کہ فائرنگ وقار نامی شخص کی جانب سے کی گئی، لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، دیکھا جائیگا کہ پارٹی کس کی جانب سے رکھی گئی۔