ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نورمحمد اعوان کی خصوصی ہدایات پر ضلعی محکمہ سول ڈیفنس کی کارروائی

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:37

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کی خصوصی ہدایات پر ضلعی محکمہ سول ڈیفنس کی کارروائی، مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈرزکی تنصیب اور گیس ری فلنگ کرنے پر مختلف دکانداروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انکے سامان کو ضبط کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے جن میں محمد عمران ایل پی جی ڈی کنٹنگ شاپ عقب لاری اڈہ بھکر،علی عباس کوٹلہ جام،عبد العزیزنزد تھل یونیورسٹی،محمد علی کوٹلہ جام کی دکانوں پر گیس ری فلنگ کا میٹریل ضبط کرلیا گیا ہے جبکہ عبدالرزاق نزد تھل یونیورسٹی کی غیر قانونی آئل ایجنسی کوبھی سیل کیا گیا ہے جبکہ سیکریٹری آر ٹی اے کے ہمراہ مختلف ہائی سپیڈ کوچز سے بھی ایل پی جی سلنڈرز نکال کر ضبط کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری آر ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کے احکامات پر ایل پی جی پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف روزانہ بنیاد پر ایکشن لیا جارہا ہے۔