نو ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں شراب، منشیات و اسلحہ برآمد

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:39

احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں09 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب، منشیات و اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے شراب فروشی کے مرتکب ملزم اختر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 195 لیٹر دیسی شراب اور 01 عدد چالو بھٹی برآمد کرلی۔

اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تھانہ کوتوالی، تھانہ سمہ سٹہ ،تھانہ سٹی یزمان اور تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس نے 04 ملزمان عرفان عرف لاٹو، آس محمد، اشرف جٹ اور کاشف کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 07 کلو 650 گرام چرس اور 2400 گرام بھنگ برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ صدر بہاول پور اور تھانہ خیرپورٹامیوالی پولیس نے 04 ملزمان شاہ نواز، محمد شبیر، اسحاق اور اظہر عرف اظہری کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03 عدد پسٹل 30 بور اور 01 عدد ریوالور 32 بور برآمد کرلیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :