ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ فلڈ سیفٹی اینڈریلیف پلان کے جائزہ کے سلسلہ میں خصوصی اجلاس

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:41

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ فلڈ سیفٹی اینڈریلیف پلان کے جائزہ کے سلسلہ میں خصوصی اجلاس منعقد ہو ا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر عبید اللہ خان نے اجلاس کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے ضلع میں فلڈ سیفٹی اینڈ ریلیف پلان سے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ اپنے دائرہ کارکے حفاظتی و امدادی انتظامات کی تکمیل ذاتی نگرانی میں یقینی بنائیں تاکہ دریائے سندھ میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے پر عوام کے جان و مال کو مکمل اور بروقت تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

اجلاس میں اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر سمیت ضلعی انتظامیہ اورپو لیس کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے مذکورہ انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ہر سطح پر مکمل ویجی لینس برقرار رکھی جائے۔انہوں نے اس امر کی تاکیدکی کہ دریائے سندھ میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے پر فلڈ وارننگ سسٹم کی فعال ترین کارکردگی یقینی بنائی جائے تاکہ نشیبی علاقوں کے عوام کو بروقت آگاہ کیا جاسکے۔

انہوں نے کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فلڈ فائیٹنگ اینڈ ریلیف سسٹم کی حسب منشا کارکردگی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ تمام متعلقہ شعبے اپنے وسائل سے بھرپور استفادہ کریں۔علاوہ ازیں دریائے سندھ کے ساتھ فلڈپرو ٹیکشن بند کی پختگی و بہتری کڑی نگرانی کے تحت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں ریسکیو 1122 اور محکمہ انہار کے افسران کی جانب سے شرکاء کو فلڈ سیفٹی اینڈ ریلیف پلان پر عملدرآمد کے سلسلہ میں بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرنور محمد اعوان نے سی اوزایم سیز اور ضلع کونسل کو احکامات جاری کئے کہ مون سون سیزن کی آمد سے قبل نکاسی آب کیلئے ڈی واٹرنگ سیٹس کو مکمل طور پر فنکشنل حالت میں رکھا جائے اور متعلقہ افسران ڈی واٹرنگ سیٹس کی فنکشنل حالت کا سرٹیفکیٹ بھی پیش کریں تاکہ شہری علاقوں میں پانی کی نکاسی کے مسائل پیدا نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :