گھر سے چوری کرنے والا تین رکنی گروہ گرفتار

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:41

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے رات کی تاریکی میں گھر سے چوری کرنے والا 3 رکنی چور گروہ گرفتار کرکے سرقہ شدہ سامان برآمد کرلیا۔ تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود کانگڑہ سیکٹر نمبر 2 میں رات کی تاریکی میں گھر میں چوری کا وقوعہ رونما ہوا۔مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی خانپور محمد عزیر اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ سیف الرحمان کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کوٹریس کرکے گرفتار کرنے اور سرقہ شدہ سامان کی برآمدگی سے متعلق احکامات جاری کیے ۔ تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے وقوعہ میں ملوث ملزمان کاشف فراز عرف کاشی ولد سرفراز ،جنید پرویز اور قیصر خان پسران پرویز ساکنان کانگڑہ کالونی سیکٹر نمبر 2 کو گرفتار کرکے ملزمان سے سرقہ شدہ سامان ڈرل مشین ،گرائینڈر اور دیگر گھریلو اشیاء برآمد کرلی ۔ مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :