صوبائی وزیرصحت سے ڈاکٹر جاوید اکرم کی ملاقات،ریسکیو ایمبولینس میں لائف سیورز کٹ دینا چاہتے ہیں، سلمان رفیق

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے سابق وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب علی جان اور صوبائی وزیر صحت نے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کوخوش آمدید کہا اور بتایاکہ آج کی ملاقات کا بنیادی مقصد دل کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کیلئے بہتر سہولیات کیلئے برین سٹارمنگ تھا۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ 1122 کی ہر ایمبولینس میں لائف سیورز کٹ دینا چاہتے ہیں،سرکاری کارڈیک ہسپتالوں میں پرائمری انجیو پلاسٹی کی سہولت کا کریڈٹ محسن نقوی کی نگران حکومت کو جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی قیمتی آرا اور تجاویز پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :