نامعلوم چور نے مسجد کے سامنے سے نمازی کی موٹر سائیکل چوری کرلی

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:54

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) رینالہ خورد میں شہری کی موٹر سائیکل مسجد کے سامنے سے چوری کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صغیر اپنی موٹرسائیکل عزیز ٹاؤن کی مسجد کےگیٹ پر کھڑی کرکے مسجد میں نماز پڑھنےچلا گیا ، جب نماز کی ادائیگی کے بعد واپس آیاتواسکی موٹر سائیکل موجود نہ تھی جونامعلوم چور چوری کرکے فرارہوچکے تھے ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی رینالہ خورد پولیس نے اطلاع ملتے ہی کاروائی کا آغاز کردیاہے۔\378

متعلقہ عنوان :