کیماڑی پولیس کی کارروائیاں، 24گھنٹو ں میں21مبینہ ملزمان گرفتاراسلحہ،2کلو چرس ،680کلوچھالیہ،200 پڑیاں گٹکا ماوابرآمد

ہفتہ 20 اپریل 2024 18:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) سینئرسپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی )ضلع کیماڑی کیپٹن)ر)فیضان علی نے کہا ہے کہ کیماڑی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری،مفرور ،اسٹریٹ کرائمز، منشیات فروشی میں ملوث 21مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 8مختلف اقسام کی پسٹلز،2کلو سے زائدچرس ، 37گرام آئس، 680کلوچھالیہ،200 پڑیاں گٹکا ماوا اور اسمگل شدہ ٹائر برآمدکرلیے۔

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری تھانہ بلدیہ، سائیٹ اے، جیکسن، پاک کالونی، ڈاکس اور ماڑیپور کے علاقوں سے عمل میں لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں 8اسٹریٹ کرمنلز، 4منشیات فروش، ایک اشتہاری، 3مفرور اور 5دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی کیماڑی کی ہدایات پر رات گئے ضلع کیماڑی پولیس نے سلطان، حاجی کیمپ، اور داد گوٹھ سعید آباد و ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی ۔سرچ آپریشنز حالیہ دہشتتگردی کی لہر کے تناظر میں شرپسند عناصر کی نشاندہی و سرکوبی کیلئے کئے گئے ہیں۔سرچ آپریشنز کے دوران 50سے زائد گھروں، گوداموں وغیرہ کو چیک کیا گیااور110سے زائد مشتبہ افرادکا بائیومیٹرک ویریفیکیشن کے ذریعے کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیاجبکہ5مشتبہ افراد کو تحویل میں لے کر انٹروگیٹ بھی کیا گیاہے۔