شارٹ سرکٹ سے گھر کے اندر اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

ہفتہ 20 اپریل 2024 18:27

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) سیالکوٹ میں ایک گھر کے اندر اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کا یہ واقعہ سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے محلہ سیداں نزد جامع نعیمیہ گھر میں اس وقت پیش آیا جب شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 پر اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اورآگ پر قابو پا کے کہ اسے مزید پھیلنے سے روک لیا۔ مالک مکان محمد ظہیر نے بتایا کہ آگ لگنے سے تقریباً 25 لاکھ مالیت کا گھریلو سامان جل گیا ہے جبکہ ریسکیو 11220کی بروقت کارروائی کے باعث 50 لاکھ روپے مالیت کا سامان اور گھر کو بچا لیا گیا ہے۔