جیکب آباد جمس ہسپتال انتظامیہ نے یرقان کے مریض کے علاج کرنے کے بجائے ہسپتال سے نکال دیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 18:43

جیکب آباد جمس ہسپتال انتظامیہ نے یرقان کے مریض کے علاج کرنے کے بجائے ..
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) جیکب آباد جمس ہسپتال انتظامیہ نے یرقان کے مریض کے علاج کرنے کے بجائے ہسپتال سے نکال دیا ،ورثہ کا ہسپتال کے مرکزی گیٹ پر احتجاج،غریب ہیںلاڑکانہ کراچی جانے کی طاقت نہیںاتنی بڑی ہسپتال میں غریب علاج سے محروم کیوں ہے بھائی محمد عظیم کی گفتگو کے دوران کی آواز بھر آئی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی جمس ہسپتال میں اے ڈی سی کالونی کے مریض شاہل بروہی کو لایا گیا تو ہسپتال انتظامیہ نے علاج کے بجائے ہسپتال سے نکال دیا جس پر ورثہ نے مریض کے ہمراہ جمس ہسپتال کے مرکزی گیٹ کے سامنے احتجاج کیا مریض کے بھائی محمد عظیم نے کہا کہ بھائی یرقان کا مریض ہے جمس کے ڈاکٹر نے علاج کرنے کے بجائے لاڑکانہ لیجانے کو کہا ہے ہم غریب ہیں لاڑکانہ یا کراچی لیجانے کی طاقت نہیںمیں خود مزدور ہوںپرائیوٹ ہسپتال جانے کے بھی پیسے نہیں اتنی بڑی جمس ہسپتال میں غریب کے لئے کوئی علاج نہیں یہ زیادتی ہے انصاف کیا جائے محمد عظیم کی میڈیا سے گفتگو کے دوران آواز بھر آئی اور کہا کہ ہسپتال کے فندس ہڑپ کئے جا رہے ہیںکوئی سہولت نہیں ،بھائی 2ماہ سے بیماری کی وجہ سے تکلیف میں ہے تڑپ رہا ہے،دوسری جانب ڈائریکٹر جمس عبدالکریم جمالی سے رابطے کی کوشش کی گئی پرانہوں نے نمبر اٹینڈ نہ کیا ۔