پشاور میڈیکل کالج ،پشاور ڈینٹل کالج اور رفیدہ نرسنگ کالج کے کانوکیشن کا انعقاد

ہفتہ 20 اپریل 2024 18:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) پشاور میڈیکل کالج ،پشاور ڈینٹل کالج اور رفیدہ نرسنگ کالج کے کانوکیشن کا انعقاد.ہونہار گریجویٹس میں 253 گولڈ میڈل تقسیم کئے گئے ۔ رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی سے ملحقہ پشاور میڈیکل کالج ،پشاور ڈینٹل کالج اور رفیدہ نرسنگ کالج کے کانوکیشن 2024میں 253 گریجویٹس کو انکی شاندار تعلیمی کارکردگی پرگولڈ میڈلز سے نوازاگیا۔

تقریب میں معزز مہمانوں، فیکلٹی ممبران، والدین اور کامیاب گریجویٹس نے شرکت کی۔ پشاور میں منعقد ہونے والی تقریب تقسیم اسناد کے مہمان خصوصی رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد تھے۔پرائم فانڈیشن کے مشیر پروفیسر ڈاکٹر نجیب الحق چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹرافتخار حسین، پشاور میڈیکل کالج کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سعید انور، پی ایم سی کے پرنسپل پروفیسرڈاکٹر محمد امان خان اور پشاور ڈینٹل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شمیم اختر نے تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی رفاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اسناد کی تصدیق اول فارغ ہونے والے گریجویٹس سے حلف لیا ۔اپنے خطاب میںپروفیسر انیس نیفارغ ہونے والے گریجویٹس کو دکھی انسانیت کی خدمت اوربہترین پیشہ ورانہ رویہ اپنانے کی تلقین کی۔ تقریب میں پشاور میڈیکل کالج، پشاور ڈینٹل کالج، اور رفیدہ نرسنگ کالج کے مختلف سیشنز سے فارغ ہونی والے گریجویٹس کو ان کی محنت اور لگن کے اعتراف میڈلز سے نوازا گیا۔

بی ڈی ایس گریجویٹ فائما فوزان نے تیرہ گولڈ میڈلز کے ساتھ نمایاں مقام حاصل کیا۔اسی طرح خانسہ نے بارہ ،لالینہ تاج حمید ، امامہ گل لالہ، نو نو، زینب نور،امنہ اختر نے آٹھ آٹھ، علینا علی ،شگفتہ ناز ، آمنہ اختر ،زینب نور نی اٹھ اٹھ ،حبا سجاد نے چھ ،سنیرا عنایت، سارہ دانش نے اور حامناافراز نے چارچارجبکہ حنا طاہر، لائبہ جلال، ماہنور فاطمہ اور ثمرین،عائشہ صدیقہ ،رشہ خالد نے تین تین جبکہ ملائکہ خان اور گلالء نور نے دو دو گولڈ میڈل حاصل کیے۔

ایم بی بی ایس گریجویٹس حافظہ عائشہ جاوید نے 10 ، حماد خلیل اور بی بی مریم نے 9,9 ، محمد قاسم صافی نے 8 جبکہ سیدہ تبریک مطاہر نے 6 عشرت فاطمہ اور مومنہ رحمان،زینب یوسفی ،ماریہ ثاقب نے 5، 5،سیداویس علی شاہ نی چار،ضیا اللہ، رابعہ رحیم ، رابعہ احتشام نے 2،2 میڈل حاصل کیے۔ بی ایس نرسنگ کے گریجویٹس مہرالنسا، حبیب الرحمان، سارہ فلبوس، رومان خان، زوہیب سمیع اور محمد عثمان کو بھی میڈل دیئے گئے۔

پوسٹ گریجویٹ نرسنگ گریجویٹس سنبل وارث، عظمی شاہین، غزالہ زرین، آمنہ بی بی، فریال رفاقت،نائلہ محب اور عالم زیب کو بھی مثالی کارکردگی پر تمغہ ملا۔ کانوکیشن 2024 کا انعقاد تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کے حامل گریجویٹس کی حوصلہ افزائی کے لئے کیا گیا تھا ۔ اس کا مقصد لگن، استقامت اور علم کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا

متعلقہ عنوان :