ادارہٴ نظریہٴ پاکستان و تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے وفد کی مزار اقبال پر حاضری

ہفتہ 20 اپریل 2024 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) شاعر مشرق‘ حکیم الامت‘ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی 86ویں برسی کے موقع پر ادارہٴ نظریہٴ پاکستان اور تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے عہدیداران و کارکنان نے مزارِ اقبالؒ پر حاضری دی ، مزار پر پھول چڑھائے اورعلامہ محمد اقبالؒ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر چیئرمین مسلم انسٹی ٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی ‘ سیکرٹری تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ محمد سیف اللہ چوہدری اور ڈپٹی سیکرٹری عثمان احمدبھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ سلطان احمد علی نے علامہ اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒایک بلند پایہ شاعر اور عظیم مفکر تھے۔ انہوںنے مسلمانان برصغیر کے قلوب و اذہان میں حریت کا جذبہ بیدار کیا ۔ کلام اقبالؒ نے مسلمانوں کے اندر ایک نئی روح پھونک دی اور وہ بھرپور جوش و ولولہ کے ساتھ آزادی کی تحریک میں شامل ہو گئے۔علامہ اقبالؒ نے نامساعد حالات میں بھی مسلمان قوم کو امید، خودی اور جہد مسلسل کا درس دیا۔ہم ان کے افکار سے رہنمائی لیکر موجودہ مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :