بغیردستاویزی اورویڈیویا آڈیو سمیت دیگر ثبوت کے کسی کو

فورتھ شیڈول میں شامل نہ کیا جائے ، ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت

ہفتہ 20 اپریل 2024 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں سے وابسطہ لوگوں کو فورتھ شیڈول میں ڈالنے سے متعلق صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنروں کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے تمام دی سیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بغیر دستاویزی اور ویڈیو یا آڈیو سمیت دیگر ثبوت کے کسی کو فورتھ شیڈول میں شامل نہ کیا جائے بغیر ثبوت کے شامل کرنے سے فاعدہ ملزمان کو پہنچ جاتا ہے اور وہ عدالتوں کے ذریعے باہر آ جاتے ہیں

متعلقہ عنوان :