برصغیر پاک و ہند کے عظیم موسیقار استاد بڑے غلام علی خان کی56ویں برسی 23 اپریل کو منائی جائے گی

ہفتہ 20 اپریل 2024 20:51

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) برصغیر پاک و ہند کے عظیم موسیقار استاد بڑے غلام علی خان کی56ویں برسی 23 اپریل کو منائی جائے گی۔ ان کا تعلق ممتاز پٹیالہ گھرانے سے تھا۔استاد بڑے غلام علی خان 4 اپریل 1902ء کو قصور میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد علی بخش خان اور چچا کالے خان پٹیالہ گھرانے کے مشہور موسیقار کرنیل فتح علی خان کے شاگرد تھے۔

(جاری ہے)

استاد بڑے غلام علی خان نے موسیقی کی تعلیم اپنے والد استاد علی بخش خان اور چچا استاد کالے خان سے حاصل کی اور پھر استاد عاشق علی خان پٹیالہ والے کے شاگرد ہوگئے۔ انہوں نے اپنے فن کی بدولت کلاسیکی موسیقی کے شائقین کی توجہ حاصل کی۔استاد بڑے غلام علی کی انفرادیت یہ تھی کہ انھوں نے تجربے کو اہمیت دی اور گائیکی میں بعض ایسی ترامیم کیں جو اس کی خوبی اور اس کا حُسن بن گئیں۔۔ استاد بڑے غلام علی 23 اپریل 1968ء کو انتقال کر گئے۔

متعلقہ عنوان :