تمام جماعتیں میو برادری کی ترقی کیلئے متحد ہوجائیں، محمد عقیل میو

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) میو سوشل گیدرنگ ٹیم کی جانب سے معروف قانون دان، ختم نبوت ؐ کے عالمی وکیل اور راجپوت لائرز فورم کے چیئرمین منظور احمد میئو ایڈووکیٹ کو عمرہ ادائیگی پر مبارکباد دی، ان کے دفتر میں بانی میو سوشل گیدرنگ ٹیم محمد عقیل میو، چیف آرگمائزر عمر اسحاق میو، نعمان میو ایڈووکیٹ، فاروق میو، جنید احمد راجپوت نے ملاقات کی عمرہ ادائیگی پر مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا، منظور میو ایڈووکیٹ نے کہا کہ رمضان المبارک کی ساعتیں مکہ مدینے میں گزارنے والے خوش قسمت لوگ ہیں، آپؐ کے شہر میں جانے کا بار بار دل کرتا ہے، اللہ پاک تمام افراد کو مکہ مدینے کی زیارت کرائے۔

(جاری ہے)

بانی میو سوشل گیدرنگ ٹیم عقیل میو، عمر اسحاق میو نے کہا کہ منظور میو ایڈووکیٹ کی برادری کیلئے بے پناہ خدمات ہیں، برادری کی فلاح و بہبود کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، تمام میو تنظیمات اور رہنمائوں سے اپیل ہے کہ میو برادری کی ترقی کیلئے متحد ہو جائیں، اتحاد میں برکت ہے، مل کر جدوجہد کریں گے تو کامیابی جلد ملے گی، میو ثقافتی میلہ جلد منعقد کیا جائے گا۔ جس میں برادری کے تمام افراد کو شامل کیا جائے گا۔