بنوں، پُراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے زرشاد خان کی 18 سال سے کوئی سراغ نہیں مل سکا

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:46

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) پُراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے زرشاد خان کی 18 سال سے کوئی سراغ نہیں مل سکا بنوں کے علاقہ لیوان درے دڑیز کا رہائشی عطاء محمد خان نے میڈیا کے ذریعے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا زرشاد خان جوکہ ساتویں جماعت کا طالب علم تھا اور میرے ساتھ سکول کے بعد بیرون منڈان گیٹ مشروبات فروخت کرنے کی ریڑھی پر کام کرتا تھا 7 جولائی 2006 ء کے روز دوپہر کے کھانا لانے کیلئے بھیجا اور پھر واپس نہیں آیا اور پُر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تلاش بسیار کے بعد اُن کا کہیں پتہ نہیں چل رہا جس کے بعد ان کے پیچھے ان کی والدہ اور گھر کے دیگر افراد کا بُرا حال ہے اُنہوں نے اپنے بیٹے سے خبر پڑھنے پر فوری گھر واپس آنے کی اپیل کی ہے جبکہ حکومتی اداروں اور کسی کو بھی معلومات ہونے پر موبائل نمبرات 0331839144 ، 03358549639 ، 03315741718 پر بھی رابطہ کرنے کی اپیل کی ہی

متعلقہ عنوان :