ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، پارلیمنٹرینز اور صحافیوں کی ملاقاتیں

نو منتخب سینیٹرز کی پارلیمنٹ لاجز میں رہائش کی الاٹمنٹ کے سلسلے میں درپیش مسائل بھی زیر غور آئے ، ضروری ہدایات جاری کیں

ہفتہ 20 اپریل 2024 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، پارلیمنٹرینز اور صحافیوں نے ملاقاتیں کیں ،اس موقع پر نو منتخب سینیٹرز کی پارلیمنٹ لاجز میں رہائش کی الاٹمنٹ کے سلسلے میں درپیش مسائل بھی زیر غور آئے اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔

سیدال خان نے تمام مسائل کو بروقت حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ انکا دفتر تمام پارلیمنٹرینز کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ نو منتخب سینیٹرز نے تعاون پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر سردار شفیق ترین نے بھی پارلیمنٹ ہاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کو درپیش مسائل اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے صوبے میں نقصانات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

متعلقہ عنوان :