سرزمین پشین پرفقید مثال جلسے کی انعقاد پر کارکنوں اور منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،سینیٹر مولاناعبدالواسع

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ پشین میں عوامی اسمبلی کے نام سے تاریخی اور فقید المثال جلسے کے انعقاد پر کارکنوں اور تمام سطح کے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔یہ بات جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع ،جنرل سیکرٹری مولانا آغا محمود شاہ ،اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری صوبائی ترجمان حاجی دلاور خان کاکڑ، مولانا سرور ندیم، خالدولید سیفی، غوث اللہ اچکزئی، عین اللہ شمس، سید عبدالواحد آغا و دیگر نے پشین جلسے کے انعقاد پر صوبائی بیان میں کہی ۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی دن رات محنت کے بعد جمعیت علماء اسلام نے پشین کے سرزمین پر بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کیا جس پر ضلع پشین کے ضلعی جماعت تمام کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جلسے کی بہترین انتظامات پر تمام سطح کے منتظمین کو داد دیتے ہیں کہ انکی شبانہ روز محنت کے نتیجے میں اہل بلوچستان نے قائد جمعیت کی قیادت میں کامیاب جلسے ممکن ہوا۔

(جاری ہے)

انھوں نے رضارکار تنظیم انصار الاسلام کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاں کہ جمعیت علماء اسلام ہی واحد جماعت ہے جن کی سرفروش اوربے لوث رضاکار تظیم اپنی قیادت کی ہر طرح تحفظ کیلئے اپنے جان کی پرواء کئے بغیر اپنی پوری دلجوئی کے ساتھ خدمات سرانجام دیتے ہیں جس پر قیادت انکے اخلاص کے مقروض ہیں. انھوں نے تمام ضلعی جماعتوں کے امراء و نظماء و دیگررہنماوں کو بھی خراج تحسین پیش کی کہ شدید بارشوں میں جہاں شاہراہیں قاب سفر نہیں تھی اسکے باوجود کثیر تعداد میں کارکنوں کو جلسے میں لانے پر انہیں داد دہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی یہ تحریک اب بتدریج بڑھتا جائے گا قائد جمعیت نے جب جب ہمیں حکم کیا کارکنوں اور تمام سطح کے عہدیداروں سے اسی جوش و جذبے کے ساتھ شریک ہونے کی امید کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :