سردار عبدالرحمن کھتیران کی جسٹس ہاشم کاکٹر کو بطور چیف جسٹس حلف اٹھانے پر مبارکباد ، نیک خواہشات کا اظہار

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھتیران نے ہفتہ کو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لینے پر چیف جسٹس ہاشم کاکٹر کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس نئی شروعات کے لئے انہیں دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

عدلیہ کو آئین کا محافظ قرار دیتے ہوئے وزیر پی ایچ ای نے کہا کہ جمہوریت کو برقرار رکھنے، اظہار رائے کی آزادی کو برقرار رکھنے اور امن کی بحالی میں عدلیہ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

ہم عدلیہ کا سب سے زیادہ احترام کرتے ہیں اور میں قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور لوگوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ان کی گراں قدر خدمات کے لئے دلی احترام کا اظہار کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :