والدین کی طرف سے بچوں کے خلاف نافرمانی کی درخواستوں پر فوری ایکشن

پولیس تھا نہ کر اچی کمپنی اور تھا نہ نو ن پولیس ٹیمو ں نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) والدین کی طرف سے بچوں کے خلاف نافرمانی کی درخواستوں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اسلام آباد کیپٹل پولیس تھا نہ کر اچی کمپنی اور تھا نہ نو ن پولیس ٹیمو ں نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری کے احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آباد کیپٹل پولیس تھا نہ کر اچی کمپنی اور تھا نہ نون پولیس ٹیمو ں نے والدین سے نا روا سلوک، رقم کا تقاضا کر نے اور تشدد کر نے پر تین ملزمان منیر،قلب محمد ابر ار اور ذیشان علی کو گرفتار کرکے مقدما ت درج کرلیے، ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے تمام تھانہ جات کو ہدایات جاری کیں کہ والدین کی طرف سے بچوں کے خلاف نافرمانی کی درخواستوں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے قانونی کارروائی کی جائے،تمام افسر مہتمم تھانہ جات شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کریں، انہوں نے مزیدکہا کہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، شہریوں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے،ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

متعلقہ عنوان :