چکوال سے چک ملوک جاتے ہوئے کار اوور سپیڈ ہونے کی وجہ سے کچے مکان میں جا لگی دو افراد جاںبحق

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:05

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) چکوال سے چک ملوک جاتے ہوئے کار اوور سپیڈ ہونے کی وجہ سے کچے مکان میں جا لگی دو افراد جاںبحق ہوگئے تین زخمی۔ ایک کار جو تیز رفتاری کے باعث ایک مکان کی دیوار سے ٹکرا گئی اور اس میں موجود لوگ دیوار گرنے سے متاثر ہوئے ہیں۔حادثہ کے نتیجے میں دو افراد جانبحق ہوئے اور تین افراد شدید زخمی ہوئے،۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں محمد احسن ولد محمد جہانگیر عمر24 سال کو سر کی چوٹ اور قاسم جہانگیر ولد محمد جہانگیر عمر 18 سال کو چھاتی پر چوٹیں آئیں اور حسن سلطان ولد محمد صدیق عمر18سال ٹانگ کی ہڈی کا فریکچرشامل ہیں ۔مصطفی ولد اختر عمر19سال سر کی شدید چوٹوں کے باعث جانبحق ہوا،جبکہ ایک ڈیڈ باڈی جس کی پہچان ابھی ممکن نہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی کی پوائنٹ سے ایمبولینس اور سنٹرل اسٹیشن سے مزید ایمبولینسز کو موو کروایا۔ ریسکیو1122کے ریسکیورز حادثے کے بعد موقع پر پہنچے اورزخمیوں کی ابتدائی طبی امداد دی، دونعشوں اور تین زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرایا۔

متعلقہ عنوان :