مہمند ،بارشوں سے دو بچیاں جاں بحق،8زخمی ،ہسپتال منتقل کر دیا گیا

درجنوں گھروں کی دیواریں اور کمرے مہندم ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:05

غلنئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) قبائلی ضلع مہمند میں شدید بارشوں کی وجہ سے دو بچیاں جاں بحق،آٹھ زخمی ہوگئیں جنہیںہسپتال منتقل کر دیا گیا،درجنوں گھروں کی دیواریں اور کمرے مہندم ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں جاری بارشوں کی وجہ سے تحصیل پنڈیالئی میں معشوق نامی گھر کے چھت گرنے سے ایک بچی جان بحق جبکہ ایک زخمی تحصیل صافی ساگی پایان وی سی ٹو میں ممتاز نامی شخص کے کمرے کی چھت گرنے سے ایک بچی جان بحق جبکہ دو زخمی ہوچکے ہیں۔

قندارو ملیانو کلی میں حاجی کریم کے گھر میں کچن کی چھت گرنے سے دو بچیاں اور ایک خاتون زخمی ہوچکی ہیں ریسکیو نے زخمیوں کو غلنئی ہسپتال منتقل کردیا ہے ،اسی طرح تحصیل حلیمزئی،دانشکول، پنڈیالئی، امبار، صافی،میچنء، پڑانگ غار، خویزء بیزئی ودیگر علاقوں میں درجنوں گھروں کے دیوارے گرگئے ہیں جبکہ بعض گھروں کے چھتیں گرنے سے عوام پریشان حال ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ کھڑی فصلوں کو بھی شدید بارشوں کی وجہ سے نقصانات پہنچے ہیں۔اور درجنوں مال مویشی ہلاک ہوگئے ہیں ۔مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر اصلاحی احوال کا مطالبہ کیا گیا اور صوبائی حکومت سے متاثرین کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا دریں اثنا جماعت اسلامی کے رہنما ملک فردوس خان صافی نے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ متاثرین کے ساتھ بلا تفریق امداد کیا جائے کیونکہ اکثر یہ امداد بھی سیاست کی نظر ہوجاتی ہیں جس سے حقداروں کے بجائے ورکروں کے نام شامل کیا جاتا ہیں۔جوکہ متاثرین کے ساتھ ظلم ہیں انہوں نے بلا تفریق امداد کی اپیل کی گئی ہیں۔