غیرحاضراساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی اورانکیخلاف کاروائی کیجائیگی،ڈپٹی کمشنردکی

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر)فیاض علی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کااجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسر ڈاکٹرمحمدسلیم خان زرکون،ڈسٹرکٹ آفیسرایجوکیشن میل معصوم خان لونی ڈسٹرکٹ آفیسرایجوکیشن فیمیل ڈسٹرکٹ اکاوّنٹ آفیسراورتمام ڈی ڈی ای اوز عنایت اللہ لونی فقیر اللہ ترین عبدالجلیل لونی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تعلیمی نظام کاجائزہ لیاگیااور فیصلہ کیاگیا کہ غیرحاضراساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی اورانکیخلاف کاروائی کیجائیگی،اس موقع پرڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر)فیاض علی نے کہاکہ اساتذہ اپنی فرائض ایمانداری فرض شناسی سے سرانجام دیں بچوں کیمستقبل سے نہ کھیلیں اور بچوں کو معیاری تعلیم دلائیں اساتذہ اپنی فرائض کویقینی بنائیں تعلیم ہی ہماری اصل زیور اور تابناک مستقبل ہیڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹرمحمدسلیم زرکون نے کہاکہ اساتذہ کی غیر حاضری غفلت ولاپرواہی برداشت نہیں کیجائیگی،غیرحاضراساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی اور آئندہ کیلئے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی،انہوں نیکہاکہ حکومت بلوچستان کیپالیسی کے تحت عوضی اساتذہ قابل قبول نہیں اوراصل اساتذہ کوہی اپنی ڈیوٹی سرانجام دینی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :