جامعہ اشرفیہ لاہور میں حج تربیتی پروگرام (آج) منعقد ہوگا

ہفتہ 20 اپریل 2024 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) جامعہ اشرفیہ لاہور میں حج تربیتی پروگرام (آج )21 اپریل بروز اتوار صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک منعقدہوگا ،پروگرام میں سرکاری اورپرائیویٹ طورپرحج پر جانے والے عازمین حج شرکت کر یں گے جس سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، پروفیسر مولانا ا محمد یوسف خان اور مفتی محمد زکریا سمیت دیگر علما ومفتی حضرات خطاب کرتے ہوئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے فضائل،حج کی فضیلت، مناسک حج،حرمین شریفین اور روضہ رسول پر حاضری کے آداب بیان کریں گے جبکہ حج تربیتی پروگرام میں خواتین عازمین حج کے لیے بھی باپردہ شرکت کا اہتمام کیا گیاہے۔