میں آج کل لندن میں ذہنی تناؤ سے گزر رہی ہوں،اداکارہ ہانیہ عامر

ذہنی تناؤ حقیقی اور سنگین مسئلہ ہے، اس مسئلے میں کسی کی مدد لینے میں کوئی شرم نہیں

اتوار 21 اپریل 2024 10:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) ساتھی فنکاروں کے دکھ درد میں ہر وقت شریک رہنے اور ان کا خیال رکھنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آج کل لندن میں ذہنی تناؤ سے گزر رہی ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ذہنی تناؤ کو حقیقی اور سنگین مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ اس مسئلے میں کسی کی مدد لینے میں کوئی شرم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

یوں تو ہانیہ عامر رمضان کے آخری عشرے سے لندن میں موجود ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان دنوں ذہنی تناؤ سے گزر رہی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ہر گزرنے والا دن گزرے ہوئے دن سے الگ ہوتا ہے کبھی اچھا تو کبھی برا، کچھ عرصے سے طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے۔یاد رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر اپنے فنی سفر کے آغاز سے قبل ڈب میش بنایا کرتی تھیں، اس کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں آپ سب سے کچھ بھی پوشیدہ نہیں رکھنا چاہتی آپ سب میرے ساتھ اس وقت سے ہیں جب ڈب میش شیئر کیا کرتی تھی۔

متعلقہ عنوان :