چیئرمین نادرا کے تقرر کے خلاف درخواست پر سماعت ( آج ) ہو گی

اتوار 21 اپریل 2024 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت آج ( پیر) کو ہو گی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لئے طلب کر رکھا ہے۔