برطانیہ نے گھانا کے لوٹے نوادرات 150 سال بعد لوٹادیئے

نوادرات گھانا کے میوزیم میں اگلے ماہ سے نمائش کے لیے رکھے جائیں گے،رپورٹ

اتوار 21 اپریل 2024 12:00

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) برطانیہ نے گھانا کے لوٹے ہوئے نوادرات 150 سال بعد بطور قرض اسے واپس کردیے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ کے عجائب گھروں میں سجے سونے کے زیورات، تلوار اور چاندی کی اشیا سمیت 32 نوادرات گھانا کو 6 سال کے لیے واپس کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی عجائب گھر میں 15 اور وکٹوریہ اور البرٹ میوزیم (V&A) میں موجود 17 اشیا پر مشتمل نوادرات، 19ویں صدی میں انگریزوں اورگھانا عوام کے درمیان جنگ کے دوران آسانتی( موجودہ گھانا) کے بادشاہ کے دربار سے لوٹ لیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

گھانا کے حکام برسوں سے برطانوی فوجیوں کے ذریعے لوٹے گئے نوادرات کو واپس حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔رپورٹ کے مطاق توقع ہے کہ یہ اشیا جمعہ کو گھانا کے موجودہ بادشاہ تک پہنچ جائیں گی جبکہ یہ نوادرات گھانا کے میوزیم میں اگلے ماہ سے نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔دوسری جانب نائیجیریا بھی 16 ویں سے 18 ویں صدی کی ہزاروں نوادرات کی واپسی پر بات چیت کر رہا ہے جو قدیمی مغرمی افریقی ملک بینن سے لوٹی گئی تھیں اور فی الحال امریکا اور یورپ کے عجائب گھروں میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ دو سال قبل بینن کو 2 درجن قیمتی نوادرات اور فن پارے واپس ملے تھے جو 1892 میں فرانسیسی فوج نے چوری کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :